Dr Muhammad Mushtaq Khan

جہلم ویلی حلقہ 6کی مختلف یونین کونسلز سے درجنو ں مرد وخواتین جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے حلف لیا

آزا دکشمیر اور گلگت بلتستان سے ہزاروں افراد اجتماع عام لاہور میں شرکت کریں گے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان
جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے ہزاروں افراد جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کریں گے،لاہورمیں 21نومبر سے شروع  ہونے واا روحانی اجتماع پاکستان کو حقیقی سمیت کاتعین کرے گا،بدلو نظام اجتماع عام حقیقی اسلامی تبدیلی کا سنگ میل ثاب ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ حلقہ 6کے دورران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جہلم ویلی حلقہ 6سے درجنوں مرد وخواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا ور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے حلف لیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق صرف جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں 77برس تک بھی اسلام نفاذ نہ ہوسکاجس کی وجہ سے پاکستان دولخت بھی ہوا اور مزید سازشیں بھی جاری ہیں،پاکستان کو یک جا اسلام ہی رکھ سکتاہے،انھوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے بھی اسلام کے لیے قربانیاں پیش کیں تھیں جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین ہے اور آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر