مظفرآباد,جہلم یویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ خواتین کے حقوق کا عالمی دن مناتے ہوئے دنیا مقبوضہ کشمیرمیں قابض ہندوستانی فوج کے ہاتھوں خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،مقبوضہ کشمیرمیں قابض ہندوستانی فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہے،حکومت آزادکشمیرآمدہ انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرائے،رمضان مبارک کے بابرکت مہینے میں جہلم ویلی میں غریبوں کی ریلیف فراہم کرنے والی این جی اوز کو روکنا درست عمل نہیں ہے،غریب کی مدد کرنا سب کی ذمہ داری ہے،اسلا می ریاست قائم ہوتو یہ کام ریاست کرے مگر بدقسمتی سے ہماری ریاست نہ اسلامی ہے اور نہ فلاحی ہے این جی اوز اور دیگر ادارے اپنے طورپر غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں اس پرکسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاست کے آزا دخطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت آئین میں ترامیم لاکر آمدہ انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرائے اس کے اسمبلی کے اندر اچھی شخصیات آئیں گی اور پارٹیاں بلیک میلنگ سے بھی بچ جائیں گی،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں یہ تجربہ کیاجائے تو سود مند ثابت ہوسکتاہے۔