Dr Muhammad Mushtaq Khan

بیس کیمپ نظریاتی خلفشار اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ بیس کیمپ نظریاتی خلفشار اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،77برسوں سے عوام پر مسلط موروثی قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں  بری طرح ناکام ہوچکی ہے،باری باری حکومتیں کرنے کے بعد اب مشترکہ طور پر حکومت بنا کر بھی اپنے ذاتی مفاد سے اوپر اٹھنے کے لیے تیار نہیں ہیں،جماعت اسلامی حق دو عوام کو بدلو اس نظام کو مہم کا اعلان کررہی ہے،عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل پانچ برسوں میں حل کردے گی،یکساں نصاب تعلیم راج کرے گی،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کرے گی سودی نظام کا خاتمہ کرے گی،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی باطل نظام اور موروثی سیاست کے خلاف جدوجہد کررہی ہے عوامی حقوق کے حصول کے لیے سب سے زیادہ جہاد جماعت اسلامی نے کیا اور کررہی ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور نظام کی تبدیلی کا لائحہ عمل اور ایجنڈا رکھتی ہے اور روزاول سے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی جمہوری اندازسے ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے،حکومت چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرے فری اور فیئر انتخابات سے ہی تبدیلی آسکتی ہے،انھوں نے خبردار کیاکہ اسلام آباد میں صدر اور وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر میں پری پول ریگنگ کے مراکز بنائے ہوئے ہیں،وہ آزاد کشمیرمیں فری اور فیئر انتخابات میں رکاوٹیں نہ ڈالیں،کشمیریوں کو اپنی قیادت منتخب کرنے دیں،جماعت اسلامی تحریک آزاد ی کشمیرکی آمین ہے وہ شہداء کے خون سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی کشمیرآزا دہوکر پاکستان کاحصہ بنے گا اور پاکستان ملت اسلامیہ کی قیادت کرے گا،اسلام کے نام پر بنے والے پاکستان کے لیے کشمیریوں نے 6لاکھ شہداء پیش کیے ہیں اور آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر