لاہور:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نریندرمودی نے کشمیریو ں کو حق خود ارادیت دینے میں مزید تاخیر کی تو ہندوستان کاجغرافیہ تبدیل ہوجائے گا،معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم فتح نے دنیا کا سیاسی منظر نامہ بدل دیا،کشمیری 25کروڑ پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں جو اول روزس کشمیریوں کی پشتبانی کررہے ہیں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے جماعت اسلامی اسلام کے مغائر باطل اور فرسودہ نظام کوختم کرکے دم لے گی،آزا دکشمیراور گلگت بلتستان میں ایک لاکھ پچاس ہزاروں نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے بدل دو نظام اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے،دنیا نے کشمیریوں سے عہد کررکھا ہے کہ وہ ان کو حق خودارادیت دلائے گی ہندوستان نے بدعہدی کی ہے دنیا ہندوستان کے خلاف کاروائی کرے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے اندر مودی کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے درجنوں ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں،لداخ سے جموں تک ایک ہی آواز ہے کشمیربنے گا پاکستان،کشمیریوں کے قائدسید علی گیلانی نے جو نعرہ دیاہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے جماعت اسلامی اس نعرے کو عملی جامع پہنائے گی،انھوں نے کہا ریاست کے آزاد خطوں کو تحریک آزادی کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے ساتھ اسلا می فلاحی ریاست بنائیں گے،ظلم کے ہرنشان کو مٹائیں گے۔