Dr Muhammad Mushtaq Khan

ہندوستان اور اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

لاہور:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیرا ہتمام لاہور مینار پاکستان میں اجتماع عام میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا،قائدین کو یاد گاری شیلڈ زاور مقبوضہ کشمیربارے کتابچہ پیس کیا،عالمی رہنماوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق  خان نے ترکیہ کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان کے صاحب زادے نیورفاہ پارٹی کے چیئرمین فاتح اربکان،اخوا ن المسلموں کے نائب مرشد عام ڈاکٹر محمود مصری،سعادت پارٹی ترکیہ کے صدر محموداحمد اریکان،بنگلہ دین جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر مجیب الرحمان،نیپال جماعت اسلامی کے امیر نذرالحسن،سوڈان کی سابق حکومت کے وزیر وزیر اطلاعات ترکیہ کے صدر طیب رجب اردگان کے مشیر ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹریاسین اقطائی،ملایشا کے پاس پارٹی کے سابق امیر وسابق وزیر اعلیٰ ملاشیا ڈاکٹر عبدالہادی ایوانگ کے فرزند ڈاکٹر خلیل الہادی ایوانگ،ڈاکٹر یوسف القرضاوی مرحوم کی جماعت کے سربراہ ڈاکٹر محی الدین سمیت دیگر قائدین سے ملاقاتین کیں،اس موقع  پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے اور چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جائز جدوجہد کررہے ہیں،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جا کرعہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کاحق حق خودارادیت فراہم کرے گا اور کشمیری اپنے آزاد مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل فیصلہ کریں گے،مگرہندوستان اپنے اس عہد سے منحرف ہوگیااور یہ حق مانگنے پر کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے،چھ لاکھ کشمیریوں کو شہید کرچکاہے اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے،عالمی اور اسلامی برادری پر فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد کرے اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیریوں کو ان کاحق مل سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر