Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی  کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی باطل نظام کی تبدیلی اور پاکستان کی مضبوطی کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی کواقتدار میں آنے سے نہ روکا جائے،جماعت اسلامی  کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو عوامی مسائل کے حل کا داعیہ اور ایجنڈا رکھتی ہے،آزاد کشمیرکے عوام اگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کاساتھ دیں،جماعت اسلامی نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد کشمیرکے 10لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایاہے اورپہنچارہی ہے،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے مقبوضہ کشمیرکے عوام تحریک تکمیل پاکستان اور اسلامی پاکستان کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے تربیت مربین ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سماجی انصاف اور عدل صرف اسلامی نظام ہی فراہم کرسکتاہے،جب تک قرآوسنت کا نظام نافذ نہیں ہوگا عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں فیل ہوچکی ہیں،انسانوں کے بنائے ہوئے باطل نظام ناکام ہوچکے ہیں اللہ کا دیا ہوا نظام قائم ہوگا تو انسان سکھ کا سانس لے گا،اللہ کے دین کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔جماعت اسلامی اسی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔عوامی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر کوئی مطالبہ کرتاہے اگر وہ جائز ہے توا س کو پورا کرنا بھی حکومت کام ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر