مانچسٹر:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آج دنیا کے کروڑ وں انسان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے،ہندوستان نے کشمیرپر جبری فوجی قبضہ کررکھاہے اور 2کروڑ کشمیریوں کو ان کے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت سے محروم کررکھاہے،انسانی آزاد یوں پر یقین رکھنے والے آج کشمیریوں کی حمایت اور ہندوستان کی مذمت کریں گے،عالمی برادری کشمیریوں سے کیے گئے عہد کو پورا کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اگر دنیا نے کشمیریوں کو ان کا حق نہ دلایا تو دنیا تیسری عالمی گیر جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی جس سے کروڑ وں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کو ایٹمی عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔