Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی کی صبح آزادی تک تحریک آزادی کشمیرترجیح اول ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی صبح آزادی تک تحریک آزادی کشمیرترجیح اول ہے،6لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہوسے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،جما عت اسلامی اور اس کے ادارے لاکھوں کشمیریوں کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں،ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت ہوبیواؤں کی دیکھ بحال ہو،پینے کے صاف پانی کامسئلہ ہوصحت اورتعلیم کا مسئلہ ہو جماعت اسلامی کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں اور عوام اس کی تحسین بھی کرتے ہیں،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے،ایک لاکھو نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہاراانھوں نے جماعت اسلامی مظفرآباد شہر کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا، اس موقع پر امیر ضلع رااجہ آفتاب احمد خان،امیر ضلع انجینئر عبدالحمید خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، انھوں نے کے قرآن وسنت پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا اورآخرت میں سرخروہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ آج اللہ کا دین مغلوب ہے جس کی وجہ سے امت مسائل کا شکار ہے،بنی ﷺ کی سب سے بڑی سنت دعوت ہے،دین کا قیام ہے،اللہ کے دین کو قائم کرنا ہم سب پر فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے اسی طرح دین کو قائم کرنے کی جدوجہد کرنا فرض ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے کہاکہ آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی وجہ دین سے دوری ہے،خوف خدا اور جوابدہی کا احساس رکھنے والی قیادت ہی قوم کو بحران سے نکال سکتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر