Dr Muhammad Mushtaq Khan

ایران پر امریکہ کی طرف سے حملے کی دھکمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

میرپور:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد خود مختار ملک ایران پر امریکہ کی طرف سے حملے کی دھکمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکہ نے جس کی لاٹھی اس کی بھنس کا قانون دوبارہ شروع کرایا تو اقوام متحدہ کی حیثیت ختم ہوجائے گی او رتیسری عالم گیر جنگ کو کوئی روک نہیں سکتا،اسلامی ممالک اور انسانی آزادیوں اور حقوق پر یقین رکھنے الے مغربی ممالک امریکہ کو باز رکھیں،دنیا میں امن اور سکون کے لیے ضروری ہے کہ دوسروں کے حقوق اور حدود کاخیال رکھاجائے،کشمیریوں اور فلسطینیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹاجارہے اور امریکہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ایران میں نظر آتی ہے،ان خیالات کااظہارانھو ں نے جماعت اسلامی ضلع میرپور کے زیر اہتمام قرآن کانفر نس میں بطو ر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ریاض،ڈاکٹر عصمت اللہ،امیر ضلع میرپور مولانا عتیق احمد سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،وقرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ قرآن کی درس گائیں انسانوں کو اللہ کے ساتھ جوڑتی ہیں اللہ کے کلا م کو پڑھا اور سیکھنا بہت اجر والاکام ہے،اللہ کی کتاب قرآن پر عمل کیاجائے تو یہ دنیا امن کا گہواہ بن جائے قرآن انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کراللہ کی غلامی میں دینے کا پیغام ہے،اللہ نے اپنے بندو ں کے لیے جو نظام دیاہے اس پر عمل کیاجائے تو مسائل حل ہوں گے،آج پوری دنیا قتل گاہ بنی ہوئی ہے وہ طاغوت ہے جو اللہ کے مقابلے میں کھڑا ہے،امت اس طاغوت کوختم کرنا چاہتی ہے،قرآن امن اور انسانوں کے حترام کادرس یتاہے۔اقلتیوں کے حقوق کی ضمانت دیتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر