Dr Muhammad Mushtaq Khan

10لالکھ ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا پر پابندی لگا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان،عبدالرشید ترابی

نریندرمودی کے اقدمات کے بعد سرینگر کا رول آزاد کشمیر منتقل ہوچکاہے،ڈاکٹر غلام بنی فائی 
حکومت پاکستا ن بطور کشمیرکے فریق اور وکیل عالمی سطح پر کردار ادا کرے،محمد غالب
جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے  زیراہتمام بیرون ممالک سے آئے ہوئے مندوبین کے اعزاز میں دیے گئے استقالیہ سے الطاف بٹ،نذیر قریشی،ظفرقریشی،محمود اوغلو،مولانا تنویر حیدری،راجہ خالد محمود خان شیخ طلحہ کاخطاب
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزا دکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 10لاکھ قابض ہندوستانی فوج میڈیا پر پابندی لگا کرجنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،کشمیر تین ایٹمی ممالک کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے اگر دنیا نے توجہ نہ دی اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق نہ دیا تو دنیا تیسری عالم گیر جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی جس سے ایک ارب سے زائد افراد متاثرہوں گے،دنیا مسئلہ کشمیرکی حساسیت کو سمجھے اور مسئلہ کشمیرحل کرائے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پراجتماع عام میں شریک ہونے والے بیروں ممالک کے مندوبین کے اعزز میں دیے گئے استقالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی،ڈاکٹر غلام  بنی فائی،محمد غالب،نذیر قریشی محمود اوغلو،الطاف بٹ،طفرقریشی،مولانا تنویر حیدری،راجہ خالد محمود خان سے دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اس موقع پر خطاب کرت ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیری صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور معرکہ حق  میں فتح کے بعد کشمیریوں کے اندر نئی ہمت پیدا ہوئی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی  نے کہاکہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کی اول روز سے پشتبانی کررہی ہے اور آزادی کی منزل کے حصول تک جاری رکھے گی،ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہاکہ سرینگر  کارول آزا دکشمیرمیں منتقل ہوچکاہے،اس موقع پر اعلامیہ جاری کیاگیا

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر