باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹرمحمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ زی جنریشن کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ نہیں کیاجاسکتا،جماعت اسلامی کے پاس بنوقابل پروگرام زی جنریشن اورنوجوانوں کے لیے ہے،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے،رائے عامہ منظم کرکے ریاست کے آزاد خطوں میں حقیقی اسلامی تبدیلی لائیں گے،نااہل اورکرپٹ قیادت نے قوم کو دھوکہ دیاہے،جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن گلگت سے آزا دکشمیرتک انتخابی مہم چلائیں موثرا فراد کو اپنے ساتھ شامل کریں،عوامی مسائل کے ترجمان بنے،بلدایاتی اداروں پر سے ایم ایل ایلز کاقبضہ ختم کرائیں گے،سکیم خوروں،سکیم چوروں اور ان کے سرپرستوں کو دریانیلم کے یخ پانی میں ڈبوئیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے باغ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع باغ قاضی شاجد چغتائی امیر ضلع وسطی باغ مولانا ہدایت اللہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیرکے نوجوان دن میں تین پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کو سیاسی عبرت کا نشان بنائیں گے،موروثی سیاست کا خاتمہ کیے بغیر غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں ہے میں آزاد کشمیرکے تمام سیاسی کارکنوں اور قائدین سے اپیل کرتاہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں،جماعت اسلامی آپ کو عزت دے گی آپ کو اپنا قائد بنائے گی ورنہ ان روایتی پارٹیوں میں آپ کارکن سے آگے نہیں بڑھ سکتے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اندر جمہوریت ہے اور میرٹ ہے اسی لیے جماعت اسلامی میرٹ کی بالادستی کی جدوجہد کررہی ہے،جماعت اسلامی غریب لوگوں کو اسمبلی تک پہنچانا چاہتی ہے پیسوں کی سیاست کے خلاف جہاد کریں گے،پیسوں کی سیاست نے غریب کے لیے اسمبلی میں آنا دشوار بنایاہے اگر غریب اسمبلی میں انہیں آئیں گے تو غریب کی فلاح کے لیے قانون ساز ی اور منصوبے کون بنائے گا،جماعت اسلامی اس ظالمانہ نظام کو بدلناچاہتی ہے عوام ساتھ دیں۔