اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان اور اس کے 25کروڑ عوام صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،ہندوستان نے 27اکتوبر1947 کومقبوضہ کشمیرپر جبری فوجی قبضہ کیاکشمیریوں سمیت دنیا نے ہندوستان کے اس فوجی قبضے کو قبول نہیں کیا،اقوا م متحدہ کی اسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیاجائے جس کاکشمیریو ں سے دنیا نے عہد کیاہواہے،فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ سمیت جن ممالک نے اسرائیل کی مدد کی وہ اس جرم میں برابر کے مجرم ہیں،حماس نے اپنے حالات کے مطابق جو فیصلہ کیا وہ سب کو قبول ہے،اسرائیل نے امن معاہدے کے بعد 35خلاف ورزیاں کیں ٹرمپ کہاہے،اسرائیل نے امریکہ کی سرپرستی میں 2برس تک جارحیت کی اور غزہ کومٹاڈالا مگر ایک بھی یرغمالی چھڑا نہ سکایہ اس کی شکست ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ان کے مسائل صرف جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اورعوامی مسائل کے حل کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں موجودہے اور رہے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے زیر اہتمام اراکین جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں شریک اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کنونیئر حریت کانفرنس غلام محمد صفی،میاں مقصود احمد راجہ جہانگیرخان،مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع،تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت ہمارے مسائل کی ذمہ دار ہے،پاکستان بننے کے بعد بھی آج تک انگریزوں کا دیا ہوا نظام چلارہاہے جو حکمرانوں کی عیاشی کے لیے بنایا گیا تھا جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اس کی جگہ اللہ کادیا ہونا نظام عدل قائم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اللہ کا دیا ہوا نظام قائم اور غالب ہوگا تو یہاں کے عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور عوامی کی ترجمانی بھی ہوگی،پاکستان کاوقار بھی بلند ہوگا،پاکستان دنیا بھر کے مظلوموں کی مدد بھی کرسکے گا،کرپٹ اشرافیہ نے اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کے جرات مندنواجوانوں کو مایوس کیا اور وہ ملک ہی مایوس ہونے لگے تو جماعت اسلامی نے ان کی مایوسی کو دور کیا اور کہاکہ یہ ملک زرداری، نوازشریف، عمران خان ا ورعاصم منیر کا نہیں ہے یہ ہم سب کا ہے،پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے، نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے والوں کامقابلہ بنوقابل پروگرام سے کریں گے،۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لانے کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کے اراکین جنرل مرجع خلائق بن کر عوام کی ترجمانی کریں عوام کے اندر رہیں ان کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں،عوام 78برسوں سے مسلط قیادت سے مایوس ہوچکے ہیں عوام کے پاس جائیں تو وہ ضرورجماعت اسلامی کا انتخاب کریں گے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا شکریہ اد ا کیا۔