Dr Muhammad Mushtaq Khan

آزاد کشمیر کی نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ جلد پونچھ کے بحران کو طاقت کے بجائے سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی: لیاقت بلوچ، ڈاکٹر محمد مشتاق 

 اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہآزاد کشمیر کی نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ جلد پونچھ کے بحران کو طاقت کے بجائے سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی،عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، 25کروڑ پاکستانی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا  آزاد کشمیر کے اندر بحرانی صورتحال سے تحریک آزادی کشمیر برے طریقے سے عالمی سطح پر متاثر ہو رہی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جائز مطالبات پورے کرے اور آزاد کشمیر کے اندر پیدا شدہ بحران کو ختم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے مرکز میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں کشمیر راجہ جہانگیر خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید بھی موجود تھے اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے حوالے سے کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم شکر گزار ہیں جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت کے کہ وہ ہر مرحلے پہ ہماری رہنمائی کرتی ہے، ہمارا ساتھ دیتے ہیں آزاد کشمیر کے موجودہ بحران کے حوالے سے بھی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن صاحب نے پوری کوشش کی کہ وہ اس مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے کردار ادا کریں ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر