Masajid & Madaris Foundation

دینی مدارس کی رجسٹریشن اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے موقف کی مکمل حمایت اور آزاد کشمیر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹیں دور کی جائیں،متفقہ قرارداد

اسلام آباد:مساجد مدارس فاؤنڈیشن کی مرکزی قیادت کا اجلاس مرکزکھنہ ڈاک اسلام آباد میں زیر صدارت قائم مقام چیئرمین قاضی شاہد حمید منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے  مدارس کے ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کیااجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی،قرارداد میں لکھا گیاہے کہ یہ اجلاس پاکستان میں مدارس دینیہ ایکٹ کی منظوری میں تاخیری حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کے 16 دسمبر کے فیصلے کی مکمل تائید اور اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے یہ اجلاس آزاد کشمیر کے محکمہ امور دینیہ سے مدارس کی رجسٹریشن میں روڑے اٹکانے اور عرصہ دراز سے رجسٹریشن والی درخواستوں پر فیصلہ نہ کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد میرٹ پر مدارس دینیہ کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے یہ اجلاس دینی شعائر،ختم نبوت،تحفظ مدارس و مساجد اور اتحاد امت کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علماء کرام اور دینی تحاریک کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ اور عزم کرتا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر