تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر اجتماع عام میں شرکت کے لیے اسلام اباد پہنچ گے
اسلام آباد: تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر اجتماع عام میں شرکت کیلیے اسلام اباد پہنچ گے وہ 21 22 23 نومں ر کو مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام اجتماع عام میں شرکت کریں گے دریں اثناء تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں عالمی سطح پر کشمیر کاز کے حوالے سے جاری سرگرمیوں، سفارتی حکمتِ عملی اور تحریک کشمیر کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلے کو مؤثر انداز میں اُجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو عالمی ضمیر تک پہنچانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔اس موقع پر صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کشمیر یورپ کا بنیادی مقصد دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو بھرپور انداز میں پہنچانا ہے۔ ہم نے یورپ میں پارلیمنٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا اور مختلف فورمز پر کشمیر کے حقِ خودارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اس جدوجہد کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ہم دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بین الاقوامی سفارتی حکمتِ عملی تیار کی جائے تاکہ بھارتی ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے۔”جماعت اسلامی ازاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جزل راجہ جہانگیر خان نے تحریک کشمیر یورپ کی عالمی سطح پر کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد غالب اور ان کی ٹیم نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود کشمیر کاز کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے تحریک کشمیر کی خدمات کو ''گرانقدر، مؤثر اور تاریخی'' قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر عالمی سطح پر کشمیر کے مقدمے کو مزید فعال کرنے کے لیے تحریک کشمیر کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا بھر میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطے بڑھائے جائیں گے۔