مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت کے قائمقام امیرمشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ 5فروری کو پوری قوم سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے نکلے،مسئلہ کشمیرصرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں ہے اگرچہ جماعت اسلامی کی قربانیاں زیادہیں،ہندوستان کی قابض فوج مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکررہی ہے،ہندوستانی فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،اسلام آباد،مظفرآباد اور گلگت میں بیٹھے حکمران کشمیرکی آزادی کو روڈ میپ دیں پوری قوم ساتھ دے گی،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کوباہم ملانے کے لیے شونٹر ٹینل کا کام جلد مکمل کیاجائے آزا دکشمیرکی جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے کوٹے میں اضافہ کیاجائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قائمقام سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایدووکیٹ امیر ضلع راجہ آفتاب احمد،امیر شہر عبدالحمید چودھری،امیر حلقہ سید منظورعلی شاہ موجودتھے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمدا یڈووکیٹ نے کہاکہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیرپوری دنیا میں منائے گی،جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے موقع پر دنیا بھر سے آئے اسلامی تحریکات کے سربراہ نے مشترکہ طورپر اعلان کیاتھاکہ وہ 5فروری اپنے اپنے ممالک میں منائیں گی،مظفرآبادمیں پاکستان کے جماعت اسلامی کے قائد شریک ہوں گے،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بھی 5فروری بھرپوراندار سے منائیں گے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں نریندمودی نے 80لاکھ کشمیریوں کو ایک کھلی جیل میں قید کررکھاہے ان کامعاشی قتل کیاجارہاہے،ملازمتوں سے مسلمانوں کو نکالاجارہاہے ان حالات میں سرینگر کا رول مظفرآباد اور گلگت میں منتقل ہوگیاہے۔اب ہمیں یہ کردار اد اکرنا ہے۔انھوں نے کہاکہ صحافی برادری نے ہمیشہ مسئلہ کشمیربھرپورانداز سے اجاگر کیاہے اور امید ہے کہ وہ صبح آزادی تک اپنا کردار اد اکرتے رہیں گے۔