لاہور:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نوجوان آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں باطل نظام کی تبدیلی کے لیے ہراول دستے کا کرداراد اکریں،جماعت اسلامی باطل نظام اورنااہل قیادت کو تبدیل کرکے امانتدار اور دیانتدارقیادت لانا چاہتی ہے،پاکستان میں بیٹھے حکمران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مہرے مسلط کرنے کی بجائے عوام کو موقع دیں وہ اپنی مرضی سے جس کوچاہیں منتخب کریں،پری پول دھاندلی نے مسائل میں اضافہ کیاہے،جماعت اسلامی ریاست کے آزادخطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے نوجوانوں کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائمقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرقاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،امیر ضلع لاہور مظہرجیلانی اوردیگرقائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی بنوقابل پروگرا م کے تحت ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کومفت آئی ٹی کی تعلیم دے کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،جماعت اسلامی جلد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بنوقابل پروگرام شروع کررہی ہے۔