mushtaq adv

علماء کرام مسالک کے سے بالاترہواکراللہ کے دین کی دعوت عوام الناس تک پہنچائیں:مشتاق احمد ایڈووکیٹ

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر مشتاق احمدایڈووکیٹ نے کہاہے کہ علماء کرام مسالک کے سے بالاترہواکراللہ کے دین کی دعوت عوام الناس تک پہنچائیں،جدید علوم پردسترس حاصل کرکے جدید چیلنجز کا مقابلہ کریں،جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان  میں ماڈل دینی مدارس کے ذریعے قوم کی رہنمائی کرے گی،علماء کے معاشرے کی اصلاح میں ہم کردار ہے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے جمعیت اتحاد علماء کے مرکزی ذمہ داران کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر اتحاد علماء مولانا منیر ضیا،ناظم اعلیٰ مولانا خالد محمود،مولانا عبدالسمیع سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا،اس موقع پر مولانا منیر ضیا نے آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں علماء کے کام کے حوالے سے بریف کیا،علماء سے خطاب کرتے ہوئے مشاق احمد ایڈووکیٹ نے کاکہا ریاست کے آزاد خطوں میں حقیقی تبدیلی کا راستہ مساجد ہیں مساجد ہی امت کا مرکز ہیں مساجد سے تعلق مضبوط کریں،قرآن وسنت کانظام ہی انسانیت کو فلاح دے سکتاہے،آج اگرامت مشکلات کاشکار ہے تو اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،انھوں نے کہا ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر