mushtaq adv

صحافی برادری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے:مشتاق احمد ایڈووکیٹ

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ صحافی برادری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ہندوستان اور اسرائیل کشمیراور فلسطین میں بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کررہے ہیں،جمات اسلامی 5فروری پوری دنیا میں بھرپورا نداز سے یکجہتی کشمیرمنائے گی،شکست ہندوستان کامقدر ہے،کشمیریوں نے عملاقابض فوج کو شکست دے دی ہے،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب تحریک آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اسلام آباد، مظفر آباد گلگت نے کردار ادا کرنا ہے پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے میں  لائے،حکومت پاکستان کشمیر کے لیے ایک نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے فارن ڈیسک منظم کرے،عالمی سطح پر جو بڑے ممالک ہیں ان کے ساتھ روابط بڑھا کر کشمیر کے لیے اقدامات کرائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں  وکشمیر گلگت بلتستان کے قائم مقام امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب امیر نور الباری قائم مقام سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالسمیع اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔تقریب سے  سردار حمید،خاور نواز راجہ، راجہ بشیر عثمانی،شہزاد منیر اور دیگر صحافیوں نے گفتگو کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اول روز سے اس تحریک آزادی کشمیر میں ہم کردار ادا کیا ہے۔ انشائاللہ صبح آزادی تک جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں  کے شانہ بشانہ رہے گی۔جماعت اسلامی وحد ت کشمیر اور حق خود ارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں  کرے گی انہوں  نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خود ارادیت فراہم کرے،انہوں  نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی اور اس کی فوج نے مظالم کی انتہا کر دی ہے،قابض فوجی کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر