Dr Muhammad Mushtaq Khan

اسلام آبادمیں صدر اور وزیر اعظم ہاؤسز کوآزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکز بنانے سے اجتناب کیاجائے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمشتاق خان نے کہاہے کہ اسلام آبادمیں صدر اور وزیر اعظم ہاؤسز کوآزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں پری پول ریگنگ کے مراکز بنانے سے اجتناب کیاجائے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے اپنے مفادات کے لیے بکنے والوں کو گھیر کرلانااور اعلانات کرانا تشویشناک ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ممبران کا تقرر کرکے میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائیں پبلک سروس کمیشن کے ممبران کا تقررنہ کرکے ایڈہاک من پسند تقرریاں نوجوانوں کے اندر اضطراب پیدا کررہی ہیں،ایم ایل ایلز اور وزراء کے ذریعے کرڑوں روپے کے منصوبے سکیم خوروں اورسکیم چوروں کے حوالے کرنے کی بجائے بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے حقیقی مسائل حل کرانے  کے لیے خرچ ہونے چاہیے،مہاجرین کی آبادی کاری اور ان کے مسائل حل کرناحکومت کی ترجیح اول ہونی چاہیے،حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے عوام مطالبات جو منظور کیے ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد کیاجائے تاکہ افراتفری پید انہ ہو،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورے گلگت بلتستان  سے واپسی پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نریندرمودی کے ظالمانہ اقدامات کے بعد ضرورت اس امر کی تھی کہ بیس کیمپ کی حکومت کو مزید موثر بنایاجائے اور اس کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کرایاجائے اور مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی وجہ سے جو کمی ہوئی ہے اور کو یہاں سے پورا کیاجائے مگر حکومت ایک پروگرام کوٹلی میں کر نے کے بعد بھول گئی،یہاں کے مسائل بھی حل نہ ہوں اور کشمیرکی آزادی کے لیے بھی کوئی عملی اقدام نہ کیاجائے تو پھر حالات خراب ہی ہوں گے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حق دو عوام کو اور بدلواس نظام کو مہم کاآغاز کررہی ہے جماعت اسلامی جمہوری عمل اور رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر