جماعت اسلامی جمو ں کشمیر گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس پونچھ ڈویثرن میں جاری بحران پر تشویش کا اظہار کرتا ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کے علاوہ بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں پورے ڈویژن میں تعلیمی ادارے بندشاہراہیں ور رسل کا نظام معطل ہے، نیٹ ورک سروس کی بندش کی وجہ سے تعلیم اور نوجوانوں کا روزگار شدید متاثر ہو رہاہے حتیٰ کہ پورے ڈویژن میں انتخابات کا انعقاد نہ ہونا بھی سنگین لمحہ فکریہ ہے اسی طرح مسلح جتھوں کا راولاکوٹ میں گھروں اور سرکاری املاک پر قبضہ اور مورچہ زنی بھی باعث تشویش ہے۔کراس فائرنگ کے نتیجے میں پورا علاقہ متاثر ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی، گزشتہ روز سے تازہ واقعات میں مزید افراد کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جو باعث تشویش ہے جماعت اسلامی اول روز سے اس مسئلے کو پرامن حکمت و تدبر سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔
یہ اجلاس حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس بحران کو حکمت و تدبر سے پرامن طور پر حل کرنے کا جلد اہتمام کریں تاکہ ڈویژن میں معمولات زندگی بحال ہوں اور انتخابات کا عمل بھی مکمل ہو جس کے بغیر اسمبلی اور پورا نظام ٓئینی تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہے۔
یہ اجلاس اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ غیر شفاف انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی آزاد حکومت تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہ دے سکی۔
اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے، میرٹ کی بالادستی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومت موثر اقدامات کا اہتمام کرے نیز حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے حجم کم کرے، اور کرپشن کے خاتمے کا اہتمام کرے یہ اجلاس الیکشن کمشنر اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے نیز تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ یونین کے انتخابات منعقد کرائے۔