گجرات:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہاہے کہ 30لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر کردار ادا کریں،جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ مہاجرین کے حلقوں میں انتخابات میں حصہ لے گی زیادہ تر امیدوار ان فائنل کردیاہیں،مہاجرین کے حلقوں میں دھاندلی کا سدبات ضروری ہے،عوام کا اعتماد اٹھ رہاہے،آئین میں ترامیم کرکے مہاجرین کے حلقوں میں ووٹ آزاد کشمیرکے کم سے کم حلقے کے برابر کیاجائے،ایم ایل ایز کے تقرریوں تبادلوں اور تعمیراتی اختیار ختم کیے جائیں بلدیاتی نمائندوں کو اختتیار دیے جائیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ گجرات کے دوران میں میٹنگ اور بنو قابل پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین سیاسی امور کمیٹی راجہ فاضل تبسم،امیدوار اسمبلی جموں 5عمر صدیق جرال امیر ضلع گجرات چودھری محمود سمیت دیگر قائدین موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرجلد بنو قابل پروگرام شرو ع کردہی ہے ایک لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی سیکلز سیکھائی گی،ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائے گی۔