raja jahangir khan

راجہ جہانگیر خان کا اوورسیز کشمیریوں و پاکستانیوں کی تحریکِ آزادی کشمیر میں گرانقدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین

تحریکِ کشمیر برطانیہ کے بانی رہنما خواجہ سلیمان کی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے ملاقات         
 اسلام آباد:تحریکِ آزادی کشمیر کے بانی رہنما اور بزرگ کشمیری رہنما خواجہ سلیمان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی موجودہ سیاسی و تحریکی صورتحال، تحریکِ آزادی کشمیر کی تازہ پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ کشمیر کاز ایک قومی و ملی فریضہ ہے، جسے کسی بھی قیمت پر پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باوجود کشمیری عوام کے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی،خواجہ سلیمان نے کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ سکے، اس موقع پر راجہ جہانگیر خان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جماعت ہمیشہ کشمیری عوام کی حقیقی آواز رہی ہے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی،انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اُن کا جائز اور بنیادی حق دلوانے میں کردار ادا کرے۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو سیاسی، سفارتی اور عوامی سطح پر مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہا  کہ تحریکِ آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے اور عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے میں اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم اور ناقابلِ فراموش ہے، انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیری اور پاکستانی نہ صرف اپنے مالی و اخلاقی تعاون سے تحریک کو تقویت دے رہے ہیں بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر سرگرم ہیں راجہ جہانگیر خان نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں تحریکِ کشمیر کے پلیٹ فارمز، تنظیمات اور کمیونٹیز جس طرح بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی اداروں کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرا رہی ہیں، وہ تحریکِ آزادی کشمیر کے لئے ایک بڑی طاقت ہے انہوں نے  کہا کہ برطانیہ، یورپ، امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں اوورسیز کمیونٹی کے احتجاجی مظاہرے، سیمینارز اور بین الاقوامی میڈیا پر کی جانے والی کاوشیں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے بیانیے کو تقویت پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔راجہ جہانگیر خان نے تحریکِ کشمیر کے بانی رہنما خواجہ سلیمان اور دیگر قائدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ کشمیر اور بیرونِ ملک کشمیری ایک ہی مشن کے تحت سرگرم ہیں اور یہ یکجہتی ہی تحریک کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح متحرک اور منظم رہیں اور عالمی سطح پر بھارت کی مکروہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں تاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد مزید تقویت پا سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر