raja jahangir khan

باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے:راجہ جہانگیر خان

باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہاہے کہ باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے،باغ کی تینوں نشستوں پر امیدوار فائنل کر کے میدان میں اتار دیے ہیں،بہترین انتخابی حکمت عملی اپناتے ہوئے جیتیں گے،روایاتی پارٹی اور قیادتیں عوا می مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئیں ہیں عوام جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائیں ان کے بنیادی مسائل پانچ برسوں میں حل کردیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران میں حلقہ وسطی باغ اور حلقہ شرقی باغ کے ذمہ داران سے الگ الگ نشستوں سے خطاب کرتے  ہوئے کیا اس موقع پر قائمقام امیر ضلع خالد کھوکھر،امیر حلقہ وسطی باغ مولانا ہدایت اللہ،امیر شرقی باغ سردار مختار خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ ہزاروں کارکنان حلقو ں میں ایک ایک فرد اور ایک ا یک گھر تک پہنچیں لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں موثر افراد وکوشامل کر یں،پولنگ اسٹیشن کی بنیادپر کام کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنے جماعت اسلامی کے اپنی شانداررکارکردگی کے ساتھ میدان میں ہے جماعت اسلامی جیسی کارکردگی کسی جماعت کی نہیں ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر