raja jahangir khan

حکومت دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل حل کرے:راجہ جہانگیر خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہا نگیر خان نے کہاکہ حکومت دیامر ڈیم کے متاثرین کے مسائل حل کرے،گلگت بلتستان حسا س خطہ ہے اس کی حساسیت کی پیش نظر حکومت فوری اقدامات کرے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی،گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول کااعلان کیاجائے،جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کانظام نافذ ہوگا تومسائل حل ہوں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود دے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ یہ فرسودہ اور شیطانی نظام اور اس کی محاذ قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی اس نظام اور اس قیادت کو بدلنے کے لیے میدان میں نکلی ہے،جماعت اسلامی اور اس کے ہزاروں کارکن عوام کے پاس جائیں،کے مسائل کے ترجمان بنیں،ان کے دکھ درد میں شریک ہوں،اب اسلامی تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا،77برس سے عوامی وسائل لوٹنے والوں کاحساب قریب آچکاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر