raja jahangir khan

یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منایاجائے گا:راجہ جہانگیر خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے اعلان کیاہے کہ یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منایاجائے گا،یوم آزاد ی گلگت بلتستان پورے کشمیرمقیم مہاجرین پاکستان اور دنیا میں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں منایا جائے گا،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بہادر اورغیور عوام نے جہاد کے ذریعے اس خطے کو آزاد کرایااور بقیہ کشمیربھی جہاد سے ہی آزاد ہوگا،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کومبارک باد پیش کرتے ہیں ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،یہاں کے عوام نے اپنی مدد آپ ڈوگراہ راج کا خاتمہ کیا اور یہ خطہ آزاد کرایا،آج یہ خطہ سی پیک کا گیٹ وے ہے۔انھوں نے تمام امراء  اضلاع کو ہدیات کی ہے کہ وہ اس دن بھرپوراندا ز سے جشن منائیں تقریبات کاانعقاد کریں سیمینار کریں،کشمیری حقیقی جشن آزاد ی اس وقت منائیں گے جس پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر