abdul Sami

10ہزار نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے:مولانا عبدالسمیع

استور،بونجی:جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وامیدوار اسمبلی حلقہ استور 2مولانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ استور حلقے سے 10ہزار نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،استور حلقہ 2کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا،استور میں خواتین کے لیے الگ ہسپتال بنائیں گے،تعلیمی ادارے اور سڑکوں کاجال بچھائیں گے،جماعت اسلامی کے پاس عوام کی فلاح کا بہترین پروگرام ہے،گلگت بلتستان کو پرامن اور خوشحال بنائیں گے،عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا،استور ویلی روڈ شونٹر ٹینل اور لن سڑکیں بنواؤں گا،صحت اور تعلیم مفت فراہم کریں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میں بونجی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ باریاں لگانے والے اور پارٹیاں بدلنے والے قوم کے مجرم ہیں،ذاتی مفادات کی خاطر کی یہ عوام کاسودا کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو اللہ نے خوب وسائل سے نواز ا ہے مگر نااہل قیادت کے پاس ویثرن ہی نہیں ہے کہ وہ ان وسائل کو بروئے کار لائیں جماعت اسلامی گلگت بلتستاکے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے گی،رشوت سفارش کے کلچر کوختم کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر