جہلم ویلی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ہندوستان بہار کے وزیر اعلیٰ آر ایس ایس کے غنڈے نیتش کمار نے مسلم خاتون کا نقاب نوچ کر 2ارب مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے،اسلامی ممالک کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج ملت کی بیٹی کی عصمت پر حملے کیے جارہے ہیں،اسلامی ممالک ہندوستان کابائیکاٹ کریں،جماعت اسلامی اور دنیا بھرمیں اسلامی تحریکیں بزدل حکمرانوں کو بدلنے کی پرامن جدوجہد کررہی ہے عوام ان بزدلوں حکمرانوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے گھر بھیج دیں توامت عزت بھی پائے گی اور مسائل بھی حل ہوں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جہلم ویلی حلقہ 6کے دوران کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کی بیس کیمپ 77برسوں سے اقتدار کے حصول کاریس کیمپ بناہوا ہے نااہل اور موروثی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن کے مغائر فرسودہ نظام کو ختم کے اسلام کے عادلانہ نظام کو قائم کریں گے،اسلام کے نظام کے نفاذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔