Dr Muhammad Mushtaq Khan

جہلم ویلی حلقہ 6سے چوھدری رشید،چوھدری بلال،چودھری الیاس سمیت درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمدم مشتاق خان نے کہاہے کہ موروثیت اور سیاسی مافیہ کے تابوت میں آخری کیل جماعت اسلامی ٹھونکے گی،نااہل موروثی قیادت ہمارے سارے مسائل کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آخر رایاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،نظام عدل قائم کریں گے،رشوت سفارش اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے،سکیم خوروں اور سکیم چوروں کے سربرستوں سمیت سب کاکڑا احتساب کریں گے،عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت مفت فراہم کریں گے،بنوقابل پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوراہ جہلم ویلی حلقہ 6میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجہلم ویلی حلقہ 6سے چوھدری رشید،چوھدری بلال،چودھری الیاس سمیت درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا،نئے شامل ہونے والوں نے کہاکہ 77برس سے ان پارٹیوں کو آزمالیاہے اب صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دیں گے،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ نئے شامل ہونے والوں کی جماعت اسلامی قدر کرتی ہے ان کو اللہ پاک استقامت عطافرمائے جماعت اسلامی جائز مقام دے گی،انھوں نے کہاکہ میں آزاد کشمیرکے تمام سیاسی کارکنوں کو کہتاہوں کہ وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں یہاں ان کی عزت بھی ہوگی اور کل وہ جماعت  کے صدر بھی بن سکتے ہیں موروثی پارٹیوں میں ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر