Dr Muhammad Mushtaq Khan

نیلم ویلی لوئر سے درجنوں خواتین جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا

آٹھمام:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی خواتین کے لیے الگ جامعات میڈیکل کالج اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی،بنوقابل پروگروم کے تحت ہزاروں خواتین کو ہنرمندبناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،اسلامی نظام کے علاوہ کوئی اور نظام خواتین کو ان کے حقوق فراہم نہیں کرسکتا،خواتین کو وراثت میں حقوق دلائیں گے،خواتین بڑی تعداد میں جماعت اسلامی میں شامل ہوں روایاتی پارٹیوں نے خواتین کو استحصال کیاہے،ان خیالات کااطہارانھوں نے نیلم لوئر؛میں خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر نیلم لوئر ساجد افغانی،عنایت قاسمی،اور دیگر نے خطاب کیا،کانفرنس میں شریک خواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیااور ڈاکٹر محمد مشتاق خا نے خواتین سے ممبر شپ کا حلف لیا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بڑی تعدا د میں خواتین جماعت اسلامی میں شامل ہورہی ہیں،جماعت اسلامی پر اعتماد کاااظہارکررہی ہیں،خواتین کانفرنس میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب کرے گی کرپشن کرنے والوں کو ان کے پرسرستوں سمیت دریا برد کرے گی کرپشن نے ہمارے معاشرے کی جولیں ہلا کررکھ دیں،ظلم پر مبنی کرپٹ معاشرے قائم نہیں رہ سکتے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو کرپشن فری کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر