باغ،چوکی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ سردارآفتاب چغتائی اور عابدچغتائی کی اقامت دین اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے دی جانے والی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،جماعت اسلامی شہداء کے مقد س لہو کی آمین ہے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی،امت مسلمہ آج جن مسائل کاشکار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،دنیا اور آخرت میں کامیاب وہی ہوگا جو اللہ کو پہچان کراس کے دین کے ساتھ جوڑ گیا اور ساری زندگی اس پر قائم رہا،اللہ تعالیٰ نے آخرت قائم ہی اس لیے کی کہ وہ اپنے اس بندے کو نعمتوں سے نواز دے جس نے دنیا میں اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کے برزگ رہنما سردار آفتاب چغتائی عابد چغتائی مرحومین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی،امیر ضلع سردار قاضی ساجد چغتائی،شاہد چغتاتی،تنویر انور خان، میجر تصور،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد مشتا ق خا ن نے کہاکہ آج دین مغلوب ہے اس کے غلبے کی جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،جماعت اسلامی دین کے غلبے کی تحریک ہے،جماعت اسلامی قرآن کے مغائر اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے،اس کے لیے جدوجہد کررہی ہے اللہ کادین قائم کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے کہاکہ آفتاب چغتائی اور عابد چغتائی کی جماعت اسلامی کے لیے بڑی خدمات ہیں،باغ کے اندر اسلامی تحریک کو مضبوط کیا ہمیشہ میسر رہتے تھے،تحریک آزادی کے لیے چلنے والے کاروان کاحصہ ہتے تھے تحریک آزادی میں اس خاندان کاخون شامل ہے۔