چکوٹھی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں کو تاریخ نے کوڑا دان میں پھینک دیاہے،اسلام کے نام پر بنے والے پاکستان میں جب اسلام نافذ نہ ہوا تو ملک دولخت ہوگیا،تاریخ کا سبق یہ ہے پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کیاجائے،اسلام ہی پاکستان کو جوڑے رکھ سکتاہے،لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی نہیں اب اس ٹولے کو اقتدار سے بے دخل کرنے لیے مہم کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر 8ہزار میگاوٹ بجلی پیداکرکے عوام کو مفت بجلی فراہم کرے گی اور لوڈ شیڈنگ بھی نہیں ہوگی،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے دورہ چکوٹھی کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نھوں نے کہاکہ موروثی سیاست اور سیاسی مافیاز اس کے ذمہ دارہیں،اللہ تعالیٰ نے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو پانی کی نعمت سے نواز ا ہے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں بجلی پیدا کرنے کی اتنی صلاحیت موجود ہے کہ ہم وسط ایشا تک بجلی فروخت کرسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ عوام جب تک نااہل ٹولے سے نجات حاصل نہیں کریں گے ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے،77برسو ں بیس کیمپ کا بیڑا غرق کردیا،نہ کشمیرکی آزادی کے لیے کچھ کیا اور نہ ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل کیے،جماعت اسلامی باطل نظام اور اس کی محاذ کرپٹ قیادت کو تبدیل کرنے کے نکلی ہے،اب عوام ان کو ووٹ نہ دیں،جماعت اسلامی متبادل کے طورپرموجود ہے،ہمارے پاس امانت دار اور دیانتدار قیادت موجود ہے۔ہمارے پاس نوجوانوں کے روزگار کے لیے لائحہ عمل موجود ہے۔