Dr Muhammad Mushtaq Khan

عوام لوٹوں کی بجائے جماعت اسلامی کے امیدواروں کوووٹ دیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ٓامدہ انتخابات کے نتیجے میں نئی بننے والی اسمبلی سے کئی فیصلے کرائے جانے کے خدشات عوام لوٹوں کی بجائے جماعت اسلامی کے امیدواروں کوووٹ دیں،جماعت اسلامی اسمبلی میں آکر عوام کی آمنگوں اور آرزووں کے مغائر فیصلے نہیں ہونے دے گی،پاکستان کی سلامتی بقااور کشمیرکی آزادی کے لیے جماعت اسلامی کا اسمبلی میں آنا وقت اور حالات کا تقاضاہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیاتو پروٹوکول اور مراعات ختم کریں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے راولاکوٹ شہرکے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمرکزی نائب امیر سردار زاہد رفیق، امیر شہر عدنان رزاق،سردار نزاکت،پروفیسر ظفرحسن ظفر اور دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ متحدہ پونچھ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک جائیں جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،روایاتی پارٹیاں اور کرپٹ قیادت عوام کے مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکیں ہیں،جماعت اسلامی نے اپوزیشن میں ہوتے اپنے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کررہی ہے،جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان میں 20لاکھ افراد فلاحی سرگرمیوں سے مستفید ہورہے ہیں،جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کواسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر