Dr Muhammad Mushtaq Khan

مظفرآباد شہر سے 290خواتین جماعت اسلامی میں شامل ڈاکٹر محمد مشتاق  خان نے حلف لیا

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ریاست کے دارلحکومت مظفرآبادشہر کو آثار قدیمہ میں بدلنے والوں کااحتساب کریں گے،مظفرآباد شہر کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم اور شہرگندگی کاڈھیربناہواہے،سیوریج کا کوئی نظام نہیں ہے نیلم جہلم ہائیڈل پروجیکٹ کے عوض بننے والی جھیلوں کے پیسے کہاں گئے ان سب کا حساب لیں گے،جماعت اسلا می کوعوام نے موقع دیا تو ترقیاتی بجٹ اپنے وسائل سے 7سو ارب تک لے جائیں گے،خواتین کے کے الگ جامعات اورمیڈیکل کالج بنائیں گے بنوقابل پروگرام میں خواتین کے لیے الگ نظا م بنائیں گے،ان خیالات کاظہارانھوں نے لیڈر شپ ورک شاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر 290خواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور عہد کیاکہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گی،خواتین سے ممبر شپ کاحلف امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ قومی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف امت کے نوجوان اور خواتین ہیں،اسلام جو حقوق خواتین کودیتاہے کسی نے نہیں دیے،جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،اللہ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،انھوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں خواتین اپنے کردار اد اکریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر