بھمبر:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ باریاں لگانے والی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،جماعت اسلامی باطل نظام اورکرپٹ قیادت کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے،قرآن کے مغائر فرسودہ اور ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا سی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،جماعت اسلامی بنوقابل پروگرام کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمندبنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائیں گے،میرپور ڈویثرن میں تعمیر وترقی حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے،عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ترقیاتی بجٹ اپنے وسائل پر 7سو ارب روپے تک لے جائیں گے،ہر گھر تک پختہ روڈ پہنچائیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے بھمبر حلقہ شہر کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امراء انجینئر راجہ خالد،ڈاکٹر عبدالرحمان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی اس نظام اور قیادت کو بدلے گی،کارکن تیاری کریں ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک پہنچیں اور موثرا افراد کو جماعت اسلامی شامل کریں جماعت اسلامی کی خدمات سے عوام کو آگاہ کریں،جماعت اسلامی کبھی حکومت میں نہیں رہی مگر بطور اپوزیشن جماعت کے وہ کام کیے ہیں جو کوئی اور جماعت نہیں کرسکی اگر جماعت اسلامی کو قومی وسائل مل گئے تو آزاد کشمیرکو ترقی میں یورپ سے آگے لے جائے گی۔