Dr Muhammad Mushtaq Khan

 70ہزار کارکن آمدہ انتخابات میں 7لاکھ افراو کو ممبر بناکر حقیقی تبدیلی لائیں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہ ہے کہ 70ہزار کارکن آمدہ انتخابات میں 7لاکھ افراو کو ممبر بناکر حقیقی تبدیلی لائیں گے،جماعت اسلامی کے سوا عوام کے مسائل کے حل کا ایجنڈا کسی جماعت کے پاس نہیں ہے،مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنے کی بجائے انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے،متناسب نمائیدگی کے تحت انتخابات کرائے جائیں،سیاست میں سرمائے اور الیکٹیبلز  نے غریب سیاسی کارکن کا سیاسی قتل کیاہے،سیاسی کارکنوں کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین پلیٹ فارم ہے،عوام نے اعتماد کیاتو جماعت اسلامی پروٹوکول اورمراعات کاخاتمہ کرے گی،عوامی کے وسائل عوام پر خرچ کر یگی،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی ذمہ داران امراء اضلاع امرائئ حلقہ جات اور حلقوں کے امیدواران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم کے ہر نشان کو مٹائے گی کرپشن اور سفارش کے کلچر کو ختم کرے گی،نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے بنوقابل پروگرام شروع کرے گی،خواتین کے لیے الگ جامعات اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی،غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے گی قومی خزانہ قوم پر خرچ کرے گی،صحت اور تعلیم کی معیاری سہولت مفت عوام کو فراہم کرے گی،جماعت اسلامی محض دعوے نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے،جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں سے 20لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں،40ہزار یتیم بچوں کی کفالت کرچکی ہے اور 21ہزار زیر تعلیم ہیں،جماعت اسلامی نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جو کام کیے ہیں کوئی اور سیاسی جماعت سوچ بھی نہیں سکتی،عوام اب مزید ان کو آزمانے کے بجائے جماعت اسلامی پر اعتماد کرے جماعت اسلامی عوا می امنگوں پر پوری اترے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر