میرپور:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے مطالبہ کیاہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آمدہ انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرائے جائیں،سرمائے،الیکٹیبلز اور لوٹا کریسی کی سیاست نے پارلیمانی جمہوریت کی چولیں ہلادیں،چار برسوں میں چار وزراء اعظم کا تبدیل ہونا لوٹا کریسی کی بدترین مثال ہے، متناسب نمائندگی سے ہر طرح کی سیاسی بلیک میلنگ کے کلچر کاختم ہو جائے گا، مختلف جماعتیں سوچنے اورسمجھنے والے لوگ،اس ریاست کو حتمی منزل سے ہمکنار کرنے کا ایجنڈ ارکھنے والے مقتدر حلقے سر جوڑ کر بیٹھیں،متناسب نمائندگی ہی واحد آپشن اور وقت کی پکار ہے،ان خیالات کاااظہارانھوں نے اپنے ورہ میرپور کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع میرپور مولانا عتیق احمد خان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پارلیمانی جمہوریت بری طرح ناکامی کی طرف جا رہی ہے اور ایک سیشن میں چار وزیراعظم بدل دینے کا جو ناروا عمل ہے وہ پارلیمانی جمہوریت اور اس سے پیدا ہونے والی ایک تشویش صورتحال کی طرف نشاندہی کرتا ہے انھوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ہمارے امیدوار آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر حلقہ انتخاب میں موجود ہیں فلاحی ریاست کے ایجنڈے کے ساتھ موجود ہیں لوٹوں کو جماعت اسلامی ہی واش رومز تک پہنچائے گی جہاں ان کی ضرورت ہے،بیس کیمپ کے قومی تشخص کو ان لوٹوں نے بری طرح متاثر کیاہے جماعت اسلامی کشمیریوں کے قومی تشخص کو بحال کرے گی،عوام کے مسائل حل کرے گی سود کی لعنت کا خاتمہ کرے گی،نوجوانوں کے لیے روزگار کااہتمام کرے گی،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی انھوں نے کہاکہ میرپور شہر پوری ریاست کا چہرہ ہے اور یہ مسائل کا شکار ہے جماعت اسلامی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے عوام کو مفت بجلی فراہم کرے گی۔