Dr Muhammad Mushtaq Khan

کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کرپشن ریاست میں سب سے بڑا کارروبار بن چکاہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کرپشن ریاست میں سب سے بڑا کارروبار بن چکاہے،کرپشن اور ناانصافی نے معاشرے کی چولیں ہلاکررکھ دی ہیں،جماعت اسلامی کرپٹ سیاسی مافیہ کے خلاف جدوجہد کررہی ہے،وزیرا عظم پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر تقرریاں کریں،ہڈہاک ازم نے نوجوانوں کااستحصال کیاہے،سرکاری وسائل کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کرنا درست نہیں ہے،عوام قرآن کے مغائر فرسودہ نظام کو بدلنے  کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی ظلم،کرپشن اور ناانصافی کے ہرنشان کو مٹائے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوہ مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ 77برسوں میں نااہل قیادت اور روایاتی پارٹیوں نے عوام کی بجائے اپنے عزیزوں کو نواز ا ورچند سکیم خورا ور سکیم چورتیار کیے،ریاست کا بجٹ درست اندا زسے لگ جاتا تو آج کشمیریور پ سے ترقی میں آگے ہوتا اور نوجوان باہر جانے کی بجائے اپنی ریاست میں اپنی صلاحتیں لگاتے،انھوں نے کہا عوام کے پاس پانچ برس بعد ایک موقع آتا ہے وہ اپنی پرچی سے ان کو بدلیں،ایسے لوگوں کو بدلنے کی ضرورت ہے جو عوام کے وسائل اپنے لیے استعمال کرتے ہیں،جماعت اسلامی عوامی وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کرعوام پر خرچ کرے گی۔جماعت اسلامی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضرورت عوام کو مفت فراہم کرے گی،سفارش اور رشوت کے کلچر کاخاتمہ کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر