Muhammad Ghalib

دنیا کے حکمران کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا بنیاد حق نہیں دلائیں:محمد غالب

اسلام آباد:تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ دنیا کے حکمران کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا بنیاد حق نہیں دلائیں گے تو امن کے لیے ترستے رہیں گے،کشمیر اور فلسطین میں انسانیت کاقتل عام کیاجارہاہے اور دنیا حکمران الہ کار بنے ہوئے ہیں،دنیا میں کروڑوں افراد نے گھرسے نکل کر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں،غزہ اور کشمیرمیں جنگی ہورہے ہیں،انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق  کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جو دنیا نے تسلیم کررکھاہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ دنیا امن اسرائیل اور ہندوستان تباہ کررہے ہیں مودی ور نیتن یاھو دنیا کے کسی قانو ن اور ضابطے کو تسلیم کرنے کے لیے تیارہیں تو دنیا ان کے خلاف کاروائی کرے،انھوں نے کہا مہذیب کی موجودگی میں انسانوں کا خون پا نی کی طرح بہایا جائے تو امن کیسے قائم ہوگا،اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکمرانوں کو کچھ کرنا ہوگا دنیا کے کروڑوں لوگوں نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں فیصلہ دے دیاہے۔انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے وکیل اور فریق ہونے کے ناطے اپناکردا ر ادا کرے،اسلامی اورمغربی ممالک پر واضح  کرے کہ ہندوستان کشمیریوں کو بنیادحق نہیں دے رہاہے جس کاخود ہندوستان کی قیادت نے عہد کررکھاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر