mushtaq adv

اقتدر پرس پارٹیاں چند ماہ کے لیے نگران وزیراعلیٰ کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیارنہیں:مشتاق ایڈووکیٹ

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی نائب امیر وسابق نگران وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اقتدر پرس پارٹیاں چند ماہ کے لیے نگران وزیراعلیٰ کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیارنہیں ہیں،جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کو کام کرنے دیاجائے وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں آئینی اور دستور ی طورپر نگران وزیراعلیٰ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے میرٹ پرکابینہ بنائیں اور شفاف انتخا با ت کرائیں،ان خیالات کااظہاراانھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ا نھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی دونوں بڑی پارٹیاں کوشش کررہی ہیں کے ان کے افراد کو نگران سیٹ اپ میں شامل کیاجائے،نگران وزیر اعلیٰ جلد از جلد اپنی کابینہ کاعلان کریں اور شفاف انتجابات کے لیے حکمت عملی اور اقدامات کریں ایسے اقدمات کیے جائیں کہ کسی بھی آمدہ انتخابا ت پر اعتراض نہ ہو انھوں نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ نیک شخصیت ہیں ان کاپورے جی بی احترام ہے،جماعت اسلامی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر