raja jahangir khan

راجہ جہانگیر خان،بیرسٹر اسحاق بلوچ کا سماجی شخصیت علی حسین صاحب کی وفات پر افتخار حسین فاروقی سے اظہار تعزیت 

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان اور انٹرنیشنل کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن یورپ کے چیئرمین بیرسٹر اسحاق بلوچ نے عوامی تحریک آزادکشمیر کے چیف آرگناہزر افتخار حسین فاروقی کے گھر جا کر ان کے والد محترم مشہور کاروباری و سماجی شخصیت علی حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔دونوں رہنماؤں نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ تعزیتی موقع پر سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوے راجہ جہانگیر خان نے کہاعلی حسین ایک مثالی عوام دوست اور فعال سیاسی شخصیت تھے۔ ان کی کمی آزاد کشمیر کی سیاسی اور سماجی زندگی میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔''بیرسٹر اسحاق بلوچ نے کہا:''ہم مرحوم کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔''اس تعزیتی موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی خدمات کو سراہا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر