گلگت،شگر:جماعت اسلامی آزاد گلگت بلتستان کے امیر مولانا تنویر حیدری نے کہاہے کہ عوام 77برسوں سے مسلط نااہل قیادت کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں،24جنوری کو عوام کے پاس ووٹ کی طاقت آئے گی اس طاقت سے امانتدار اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی کے بغیر نہ کوئی حکومت بناسکتاہے اور نہ ہی چلاسکتاہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرے گی،عوام کو مفت صحت،تعلیم اور بجلی کی سہولت فراہم کرے گی 50ہزار نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت ہنرمند بنا کر باعزت روزگا ر کے قابل بنائیں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے شکر میں متاثرین کو ریلیف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہرانتخابی حلقہ سے اپنا امیدوار کھڑے کرے گی،جماعت اسلامی تما م مسالک کو جوڑنے کی بات کرتی ہے اور عوام کی فلاحی اور ترقی کی بات کرتی ہے ہمارے ادارے عوام کی خدمت میں لگے رہتے ہیں،جب بھی عوام پر کوئی آزمائش آتی ہے تو جماعت اسلامی اور اس کے ادارے عوام کی مدد کرتے ہیں،جماعت اسلامی ظلم کرپشن اور اقرباپروری کی نظام کو ختم کرے گی اللہ کادیاہونا نظام عدل قائم کر ے گی۔