Abdul Rashid Turabi

ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے سنگیں خطرہ ہے عبدالرشید ترابی

ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے سنگیں خطرہ ہے عبدالرشید ترابی
ترکیہ میں عالمی کانفرنس میں دنیا کے 60ممالک سے آئے ہوئے 300مندوبین نے مشترکہ طورپر کشمیر پر قرارداد منظور کرلی
ترکیہ،ستنبول:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے سنگیں خطرہ ہے،ہندوستان اور اسرائیل کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں،معرکہ حق کے دوران اسرائیل نے ہندوستان کا ساتھ دیا ور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران ہندوستان نے اسرائیل کاساتھ دیا،جو امت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ترکیہ استنبول میں القد س عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،عالمی کانفرنس میں کشمیرپر مشترکہ قرارداد منظور ہوئی،ترکیہ میں عالمی کانفرنس میں دنیا کے 60ممالک سے آئے ہوئے 300مندوبین نے مشترکہ طورپر کشمیر پر قرارداد منظور کرلی،کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست ہوئی ہے اور اہل غزہ میں اسرائیل کو شکست دی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر اور پاکستان اہل فلسطین کی پشت پر ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمان  نے  لاہور منیار پاکستاون میں تمام قومی قائدین کو جمع کرتے ہوئے پاکستان کی اصولی پالیسی کااعادہ کیا کیا کئی ملین مارچز کے ذریعے رائے عامہ منظم کی پاکستان پارلیمنٹ نے مشترکہ یکجہتی قرارداد پاس کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اور پوری قوم نے مکمل اظہار یکجہتی کیا عرب اور خلیجی ممالک کے اسرائل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان پر بڑا دباؤ ہے لیکن جماعت اور رائے عامہ کے دباؤ کے نتیجے میں ایٹمی پاکستان اہل فلسطین کی پشت پر کھڑا ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حال ہی میں لاہور میں عظیم الشان اجتماع عام میں لاکھوں مردوزن نے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک سو پچاس سے زائد مندبین نے فلسطین اور کشمیر کے حق میں قرارداد پاس کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مشترکہ حکمت عملی اختیارکریں اور فلسطین جو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے ان کی عملی مدد کریں۔

 

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر