تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،چوہدری محمد رفیق
طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کو ختم نہیں کیا جا سکتاحق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رہے گی ،مختار علی خان
کشمیریوں کو نظر انداز کر کے دوستی،تجارت اور ثقافت ہر گز قبول نہیں،طاغوتی قوتین مسلمانوں کے خلاف سازش میں مصروف ہیں،مصر ،شام اور بنگلہ دیش میں اسلامی تحریکوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا،چہرؤں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے مسائل کا حل ہے،کارکنان گھر گھر جماعت اسلامی کی دعوت کو لے کر پھیل جائیں،تبدیلی اور عدل و انصاف کے حصول تک کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے،
عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے بغیرخطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،کشمیر کو ایک طرف رکھ کر بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت و ثقافت ختم ہونی چاہیے،کشمیریوں کوحق خودارادیت کے کم کوئی حل قبول نہیں ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گھمیر،کاموڑا،تیتری نوٹ اور سہر مدار پور میں جماعت اسلامی حلقہ نمبر1کی وارڈز کی تنظیم نو کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحدہو کر سازش میں مصروف ہیں،مصر ،شام،بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور اسلام دشمن قوتیں تحریک کو ختم کرنا چاہتیں ہیں،امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے،جس کے بعد خطے کا نقشہ تبدیل ہو چکا ہے،مسلم امہ کو چیلنجز درپیش ہیں،ایسے میں امت مسلمہ اور تمام اسلامی تحریکوں کو متحد و منظم ہو کر دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا،جب تک نظام تبدیل نہیں ہو جاتا تب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے مسائل کا حل چہرے بدلنے سے نہیں نظام بدلنے سے ہی ممکن ہو گا،کارکنان گھر گھر جماعت اسلامی کی دعوت کو پہنچائیں نظام کی تبدیلی اور معاشرہ میں عدل انصاف کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی حلقہ 1مختار علی خان نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق حق خودارادیت سے محروم رکھنا چاہتا ہے جماعت اسلامی تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی،